
کراچی ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس
کا اظہار کیا ہے۔عائزہ خان نے ترکی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر ہونے والی آتشزدگی کے واقعت پر خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ترکی کے لیے دعا کریں۔ عائزہ نے اپنی ایک اورانسٹا اسٹوری میں بارش کے لیے مانگی جانے والی خصوصی دعائیں شیئر کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں ترکی میں بارش کے لیے بھی دعا کی۔
یاد رہے کہ ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔





































