
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس کی جانب سے گرل فرینڈز کے موضوع پر بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر
شیئر کی گئی ہے جو مداحوں کو خوب بھا گئی۔ آمنہ الیاس کی جانب سے ایک نئی مزاحیہ ویڈیو شل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ،جس میں انہوں نے ایک ناراض گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ہے۔
آمنہ الیاس ویڈیو میں ایک ایسی گرل فرینڈ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ناراض ہے اور چاہتی ہے کہ اس کے نخرے اٹھائے جائیں اور بنایا بھی جائے۔آمنہ الیاس کی اس ویڈیو پر جہاں ان کے لاکھوں مداح ان کی حسِ مزاح اور اداکاری کی تعریف کر رہے ہیں۔وہیں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی خوب قہقہے لگا رہی ہیں اور ان کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کی تعریفیں کر رہی ہیں۔





































