
لاہور( شوبز ڈیسک)تنقید کے باعث سوشل میڈیا سے بریک لینے والی فریال محمود کی انسٹاگرام پر واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی
واپسی کے اعلان کے ساتھ کہا کہ مداحوں کی جانب سے کی جانے والی ای میلز اور میسجز سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہاں تمام لوگوں نے انہیں کس قدر مِس کیا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’رقیب سے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی فریال محمود نے کہا کہ کچھ چیزوں کو ترتیب دینا تھا تب ہی یہاں سے بریک لینا ضروری تھا۔فریال نے لکھا کہ میں باقی تمام اداکاروں کی طرح سیاسی اداکار نہیں۔





































