لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی ٹاپ ماڈل و معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکار سینما کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے
ہیں۔ ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں اسی لئے اعلی معیار کے سکرپٹ پر مبنی فلموں میں کام کرنا پسند کر تی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی اداکار سینما کی بحا لی اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ۔ آمنہ الیاس نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تونقیں جلد بحال ہوں گی اور لوگوںکو بہترین تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ۔