
اسلام آباد(شونز ڈیسک):اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ہونے والے شوہر بزنس مین سلیم کریم کی سالگرہ پر محبت کا اظہار کردیا، انہوں نے انسٹاگرام
میں سلیم کریم کی سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں لکھاکہ "آپ ایک بہتر ین انسان ہیں اور مجھے آپ کے پیار نے بھی ایک بہتر انسان بنایا ہے "
اداکارہ نے اس موقع پر سلیم کریم سے محبت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ وہ سلیم کریم کو پسند کرتی ہیں اور بہت جلد وہ دونوں شادی کرنے جارہے ہیں ۔





































