کراچی ( شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی ہوسٹ و ماڈل متھیرا نے بلال مقصود کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید
صفدر کی گلوکاری کی طنزیہ تعریف پر اظہار برہمی کیا ہے۔
متھیرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بلال مقصود کی اسٹوری کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کو جج کرنے والے کوئی نہیں ہوتے، کسی کی خوشیوں میں ٹانگ اڑانے والے کوئی نہیں ہوتے۔متھیرا نے لکھا کہ جس قسم کی باتیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ انتہائی مضحکہ خیز ہیں، ،
انہوں نے نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہم جاہلوں کی طرح کیوں برتا کررہے ہیں، ہم کسی کے بچے کا مذاق صرف اس لیے کیوں اڑا رہے ہیں کہ اس کا بیک گرانڈ ایک سیاسی خاندان سے ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم ایک دوسرے کو ہراساں نہ کرنے کا درس دیتے ہیں جبکہ خود اس میں مکمل شامل رہتے ہیں ، پاکستانیوں کو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔