
اسلام آباد (اشوبز ڈیسک )پاکستانی اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی نامعلوم مقام پر تدفین پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ مودی سرکار تو سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوفزدہ ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے، مودی سرکار کو سید علی گیلانی کی میت سے بھی خوف ہے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا جسدِ خاکی بھارتی فوج کی جانب سے چھینا جانا بھارت کے خوف کی علامت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بندے کو کم از کم مرنے کے بعد تو سکون میں رہنے دو۔وہ سکون جو آپ دیگر کشمیریوں کو اور سید علی گیلانی کو زندگی میں نہ دے سکے موت کے بعد تو دے دیں۔





































