
کراچی (شوبز ڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نے معروف اداکارہ آمنہ الیاس کی مرد کے سر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو پر
تنقید کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔آمنہ الیاس کی جانب سے چند روز پہلے بنائی گئی ویڈیو ان کے مداحوں سمیت فنکاروں کو بھی کچھ پسند نہیں آ ئی ہے۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی نئی ویڈیو میں ایک اسٹنٹ کرنے کے لیے ایک شخص کے سر پر سیب رکھ کر سیب کو پاں مار کر گرانے کی کوشش کی مگر ان کا پاوں سیب کو لگنے کے بجائے اس شخص کے چہرے پر لگ گیا اور وہ نیچے گر گیا۔اس ویڈیو پر متعدد حلقوں کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے ،جبکہ اب مریم نفیس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک سیب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے آمنہ الیاس کو رزق کی عزت کرنے کو کہا ۔
مریم نفیس کا اپنی اسٹوری میں کہنا ہے کہ یہ ایک سیب ہے، یہ رزق ہے، اسے زمین پر دیکھ کر اٹھا کر فورا چوم لیتے ہیں، اسے پیر نہیں لگاتے اور نہ ہی مارتے ہیں، مذاق میں بھی نہیں۔





































