کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے اس لئے محتاط ہو کر جینے لگی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو
کے میں ماہرہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں بطور اداکارہ زندگی گزار رہی ہوں تو میرے ساتھ یہ ہوا کہ فلم و ڈراما میں میں جو کردار ادا کر رہی ہوتی ہوں اسے جینے لگ جاتی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کبھی اس طرح کی زندگی گزارنے کی مکمل عادی نہیں رہیں، بلکہ اس سے بہت ڈرتی تھی۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ اب میں یہ محسوس کرنے لگی ہوں کہ میرے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، میں ایسی زندگی گزار رہی ہوں جس نے مجھے متاثر کیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے باعث میں اس جانب محتاط ہونے لگی ہوں کہ مجھے مستقبل میں کس طرح کا کردار منتخب کرنا ہے۔ ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے مستقبل میں کرداروں کو منتخب کرنے سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کیا کرلیا۔