
کراچی( شوبز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ امریکا کے نائن الیون واقعہکی طرح، ہمیں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور
قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مہوش حیات نے نائن الیون کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ 20 سال پہلے، ایک اسکول کی طالبہ کے طور پر، میں نے ٹی وی پر افسوسناک واقعات دیکھے تھے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اس وقت ان واقعات اور ان کی وجہ سے میری زندگی پر پڑنے والے اثرات کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ جیسا کہ دنیا نائن الیون کو یاد رکھتی ہے اسی طرح طرح دہشت گردی کیخلاف پاکستانی جنگ کو یاد رکھا جائے۔





































