
کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو پورے ملک کی جان قرار دے دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام
پر حرا مانی نے لکھا کہ ہم سب آپ کو بہت پیار کرتے ہیں۔ عمر بھائی، اللہ تعالی آپ کو صحت و تندرستی دے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عمر شریف آپ پاکستان کی جان ہیں، سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کو اللہ تعالی ہمیشہ پرنور رکھتا ہے۔ حرا نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو بالکل ٹھیک کردے۔





































