
لاہور(شوبز ڈیسک)متنازع ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے، مرد دس بارطلاق
دیدے تو کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ وہ مرد ہے جبکہ خاتون کو ایک بار بھی طلاق مل جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے۔
ایک انٹر ویو میں حریم شاہ نے بر ملا کہا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا انتہائی آسان ہے کیونکہ یہ اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بیوقوف بنانا مشکل نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ مرد اورعورت کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔





































