
لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میںجہاںماحول میں آلودگی پائی جاتی ہے وہاںاس کی وجوہات کا
جائزہ لے کر اسے ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔دنیا میںآلودگی کا سبب بننے والی پرانی ٹیکنالوجی کوترک کے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔
ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے اس لئے ہمیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کر کے آگے بڑھنا چاہیے ۔انہوں نےپاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔





































