
کراچی(رنگ نو ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف کی علاج کیلئے ایئر ایمبو لینس کےذریعے امریکا روانہ ہو گئے
ہیں ۔ائرایمبولینس میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ زریں غزل بھی گئی ہیں ۔
عمرشریف کے ڈائلسیز کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کو سفر سے منع کیا تھا ،جبکہ ایئر یمبولینس نے بارہ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپسی کا کہا تھا ،جس پر زریں غزل نے وفاقی حکومت سے عمرشریف کو علاج کیلئے امریکا بھجوانے اور ائیر ایمبولینس روکنے کی اپیل کی تھی ،طبعیت میں بہتری پر عمرشریف آج انہیں کراچی ایئر پورٹ سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کردیا گیا ہیں ،جہاں نیویارک کے اسپتال میں ڈاکٹر طارق شہاب ان کا علاج کریں گے۔
یاد رہے عمر شریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے ،جبکہ وہ دیگرکئی امراض میں مبتلا ہیں ۔ عمرشریف کے خاندان کے دیگر افراد نجی پرواز سے امریکا رونہ ہوں گے۔





































