لاہور(شوبز ڈیسک)ناموراداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہےکہ دبئی میں منعقدہ فلم فیئرمڈل ایسٹ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے انتہائی
خوشی ہوئی ہے،تقریب میں مایا علی، سجل علی،عائشہ عمر، فیصل قریشی، اعجاز اسلم، شہریارمنور سمیت دیگر نے شرکت کی اور سب نے خوب انجوائے کیا۔
ماہرہ خان نیایک انٹرویو میں بتایا کہ ایوارڈزتقریب میں بالی ووڈ سے کاجول، اروشی روتیلا، مانوشی چھلر، سنی لیون اور نورا فتحی سمیت کئی معروف چہروں نے شرکت کی اورخوبصورت پرفارمنس بھی دی۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بیرون ملک منعقدہ اس سطح کی تقریب میں پاکستان اداکاروں کوان کے فن کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازاگیا۔