اسلام آباد(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے پاک بھارت میچ میں پڑوسی ملک کی تاریخی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے
خصوصی پیغام جاری کیا ہے ۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی تصویر کو زبردست قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ کس طرح کھیل، فن اور ثقافت اقوام کو متحد کرتی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ امید ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اس تصویر سے کچھ سیکھیں گے ،انہوں نے مودی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خوشیاں پھیلائیں جنگ نہیں، اس طرح یہ دنیا رہنے کیلئے بہترین جگہ ہوگی ۔