
لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتادیا ہے کہ ان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی۔
اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی نوکری اور تنخواہ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں وہ 17 یا 18 سال کی تھیں، تو انہیں ایک قسط میں کام کرنے کے 3 ہزار روپے ملا کرتے تھے۔انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس وقت ان کے لیے یہ بہت بڑی بات تھی۔





































