
لاہور(شوبز ڈیسک) ڈرامہ سیریز محبت کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنےوالی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ انہیں یاسر حسین کی
بیوی ہونے پر فخر ہے۔
اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر یاسر حسین کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی جوکہ حال ہی میں ہونے والے’آئپا ایوارڈز‘ کے دوران لی گئی تھی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے آئپا ایوارڈز میں یاسر حسین کی میزبانی اور ا±ن کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی۔
ادکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں یاسر حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تم میری محبت ہو، مجھے تمہاری بیوی ہونے پر بہت فخر ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے ایسی لگن کبھی نہیں دیکھی، آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن پھر بھی آپ نے اپنے طور پر سب بہترین کیا، شو کی میزبانی بڑی آسانی سے کی، لوگوں کو ہنسایا اور کسی کو یہ معلوم نہیں ہوا کہ آپ پر کیا گزر رہی ہے۔





































