
لاہور( شوبز ڈیسک )معروف اداکارسہیل اصغر انتقال کر گئے۔ان کے خدان نےان کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا ہےکہ سہیل اصغر گزشتہ
ڈیڑھ سال سےعلیل تھے ۔
سہیل اصغر کے اسٹیج سے مزاحیہ فنکار کے طور پر اداکاری کا آغاز کیا ۔ان کے مقبول ڈراموں میں خدا کی بستی ،پیاس ۔درکھ سکھ ،حویلی ،ریزہ ریزہ اور دیگر ڈرامے شامل ہیں ۔
سہیل اصغر 1978 سے 1988 تک ریڈیو سے بھی طویل عرصے منسلک رہے ۔انہوں نے فلم مراداور ماہ نور میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔





































