
کراچی(شوبز ڈیسک) معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہےکہ شادی کو بچانے کے لیے نہ صرف انہوں نے گھر اور شوہر کے وہ کام بھی کیے جو
انہیں نہیں کرنے چاہئیں تھے، بلکہ وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں۔
ایک ٹی وی شو میںمتھیرا نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ اتنی برداشت ہی نہیں رکھتا کہ وہ اپنے خاندان کی تمام باتوں کو باہر لے آئیں۔ انہوں نے اپنی شادی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے شوہر سے جذباتی پیار کیا اور اپنے پیار و شادی کو بچانے کیلئے انہوں نے تشدد اور تضحیک بھی برداشت کی۔
متھیرکا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے۔اداکارہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی تعلق یا رشتہ نہیں چل رہا اور اس میں لالچ یا ذلالت آچکی ہے تو اسے ختم کردیں۔ ایسا نہ سوچیں کہ یہ تعلق کو ختم کرنے سے زندگی ختم ہوجائے گی۔متھیرا کا ماننا ہے کہ طلاق ہوجانا یا پھر دوسری شادی کرنا غلط کام یا گناہ نہیں ہے، مگر تشدد یا تضحیک برداشت کرنا مناسب نہیں۔





































