کراچی (شوبز ڈیسک) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اسلام و پاکستان مخالف فلم پر بھارتی فلمسازوں پرتنقید کی ہے۔ مہوش نے سوشل میڈیا پر
اپنے پیغام میں لکھا کہ سوریاونشی بالی ووڈ میں اسلامو فوبیا کو فروغ دینے والی تازہ ترین فلم ہے۔
ہالی ووڈ میں لہروں کا رخ تبدیل ہوچکا ہے اور مجھے امید ہے کہ بھارت بھی ان کی پیروی کرے گا۔ جیسا کہ میں نے کہا۔ اگر مثبت عکاسی نہیں تو کم از کم اس طریقے سے انصاف کریں جس طرح سے آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔ یاد رہے کہ اکشے کماراورکترینہ کیف کی نئی فلم سوریاونشی میں مسلمانوں کی انتہائی منفی تصویرکشی کی گئی ہے۔