
لاہور (شوبز ڈیسک)معروف اکارہ ثنا نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد ہونا چاہیے اور جو لوگ زندگی کو کسی مقصد کے
تحت گزارتے ہیں وہ انتہائی سلجھے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب انسان زندگی کو کسی مقصد کے لئے گزارتا ہے تو وہ ڈسپلن میں آ جاتا ہے اور منصوبہ بندی کرتا ہے جس سے اسے کامیابیاں ملتی ہیںاور جب آپ زندگی گزارنے کا کوئی مقصد نہیں بناتے تو پھر آپ کسی طرح کی بھی منصوبہ بندی نہیں کرتے اور صرف ڈنگ ٹپاﺅ اور چل چلاﺅ والا معاملہ ہوتا ہے ۔
ثنا نے کہا کہ جو والدین اپنی زندگی میں ڈسپلن رکھتے ہیں ان کے بچے بھی اسی طرز پر زندگی گزارتے ہیں اس لئے والدین کو چاہیے کہ ایسی عادات اپنائیں ،جنہیں دیکھ کر ان کے بچے بھی اچھا سبق حاصل کریں۔





































