لاہور (شوبزڈیسک)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میرا کوئی پیشہ نہیں ہے، کیونکہ جو میں کرنا چاہتی تھی وہ آج تک
نہیں کیا۔میرے پیچھے کوئی نہیں ہے ،بلکہ میرا اپنا سایہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ میں بےباک نڈر ہوں،دوسروں کے حکم اپنے اوپر صادر ہونے نہیں دیتی ،میں نہیں چاہتی میرے اوپر کوئی اور مسلط ہو، لوگ جوبھی بولیں جیسا سوچیں اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
حریم شاہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں ہاسٹل میں تھی میرا تعلق بہت سادہ زندگی گزارنے والے گاﺅں سے ہے ،میں اپنے خاندان کی واحد لڑکی تھی جسے ہاسٹل تک جانے کی اجازت ملی، ہاسٹل میں ایک دن ایک دوست نے ایک ایپ کا بتایا جس پر ویڈیو بناتے ہیں ۔اس وقت مجھے ویڈیو بنانی آتی بھی نہیں تھی، پھر ایسے ہی ویڈیوز بنانا شروع کی تو ویڈیوز پر محبت بھی ملی تنقید بھی ہوئی اسی تنقید سے شہرت بھی ملی ۔
حریم شاہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مجھے دبئی کی ایک کمپنی نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا اور وہاں میری پہلی تنخوا 6 لاکھ روپے تھی لیکن اب 6 لاکھ بہت کم ہیں۔ حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔