کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نےکہا ہے کہ پاکستان میں مستقل مزاجی سے فلمیں بنانےکی ضرورت ہے، ہمارا سینما کلچر واپس
آنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ فلمیں اس لئے بنا رہے ہیں کہ ہمیں اچھا مستقبل نظر آ رہا ہے مگر ہمیں مزید مستقل مزاجی دکھانے کی ضرورت ہے۔ ہماری انڈسٹری کا پوری دنیا میں نام ہے کیونکہ ہم نے کافی عرصے تک اچھا کام کر کے دکھایا ہے۔
اداکارہ حریم فاروق نے مزید کہا کہ جہاں تک انڈین فلموں کی بندش سے پاکستانی فلموں پر سینما ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے حوالے سے جس ذمہ داری میں اضافہ ہوا ، اسے ہم آہستہ آہستہ پورا کر پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلم بنانا مشکل کام ہے جو بھی یہ کام کر رہا ہے دل سے کر رہا ہے