
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔
اداکارہ عائشہ عمر جو ان دنوں تنزانیہ میں وقت گزار رہی ہیں کی ایک شیئر تصویر میں جھیل میں کچھوﺅں سے گھرا دکھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کے اس طرح کچھوﺅں میں گھرے ہونے پر ان پر تنقید کررہے ہیں جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ کچھ لوگوں اور ان کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔





































