
لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاﺅ ہے کہ اسے میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے۔مجھے اگر پھولوں خصوصاً گلاب کی خوشبو آ
جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔
عائزہ خان نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کےلئے میرے لیے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں۔





































