
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ منال خان نےاپنے شوہر اوراداکار احسن محسن اکرام سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کردیا۔اداکارہ نے
اپنےککک سوشل اکانٹ پر اپنےشوہر سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔اس پوسٹ میں منال خان نے اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ احسن محسن کے نام ایک پیارا سا پیغام لکھا ہے۔منال خان لکھتی ہیں کہ یہ ایک بہت پیارا احساس ہے کہ آپ کسی سے محبت کرو اور بدلے میں آپ کو بھی محبت ملے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میں جب بھی تمھارے ساتھ ہوتی ہوں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں اور تم میری زندگی کا وہ حصہ ہو جو اس زندگی کے آخری دن تک میرا ہی رہیگا۔اس کے علاوہ اداکارہ منال خان نے ایک اور پوسٹ جاری کی ہے جو میں انہوں نے احسن کو اپنی بلی کہا ہے۔





































