
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا ہے کہ شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد ان کی نجی زندگی کے
بارے میں میڈیا پر ہونے والی باتیں اور مختلف قسم کی قیاس آرائیاں انہیں غیر حساس محسوس ہوئیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے بتایا کہ میں نے طلاق کے بعداتنا زیادہ برا محسوس نہیں کیا کیونکہ میں نے کسی سے زیادہ توقعات رکھی ہی نہیں تھیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ آپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جس کے بارے میں آپ مسلسل بات کر رہے ہیں وہ حقیقت میں مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔
سائرہ یوسف نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے اس طرح کی باتیں سننا بہت غیر حساس لگا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگیوں کو ذاتی ہی رہنے دینا چاہیے اور اگر آپ کو کسی کے ذریعے سے کسی کی کوئی بات پتہ چلتی بھی ہے تو اس پر بات کرنے کا بھی کوئی صحیح طریقہ ہوتا ہے۔





































