
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں نے اپنے ساتھ ہر طرح کاظلم ہونے کے باوجود میاں بیوی کارشتہ نبھانے
کی کوشش کی، سب چیزوں کو اس لئے پس پشت ڈالا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میر اوقت قیمتی ہے اور اس شخص کے پاس کچھ بھی نہیں۔
ویڈیو بیان میں وینا ملک نے کہا کہ جب مرد کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا تووہ عورت کی کردار کشی کرتا ہے،شوق سے کردارکشی کی جائے کیونکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔اداکارہ نے کہاکہ یہاں تک کہ میرے نام پر بہت سے لوگوں سے ادھار پیسے کھائے گئے او رکچھ لوگ اتنے قابل احترام تھے کہ میں نے انہیں پیسے واپس کئے ہیں۔
وینا ملک نے کہا کہ آپ جتنی بلیک میلنگ کر لیں میں آپ کی خواہش کے مطابق پیسے نہیں دوں گی۔میں بیس جائیدادیں فروخت کر کے بچوں پر پیسے خرچ کر چکی ہوں،میرے بچے دو بار میرے اوپر ہی فروخت کئے گئے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔





































