
لاہور (شوبزڈیسک)ناموراداکارہ میر انے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات میں بہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی
ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کوموثراندازمیں کاؤنٹر کر سکتے ہیں۔
ایک انٹرویومیں میرا نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میں جو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروں کو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوں کے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں۔ میرا نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔




































