
لاہور(شوبز ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خداکی ذات نے جن لوگوں کودولت سے نواز رکھاہے انہیں چاہیے
کہ وہ شادی بیاہ کی تقریبات میں کروڑں روپے اجاڑنے کی بجائے سادگی کو ترجیح دیں اور اس پیسے سے مستحق لوگوں کی مدد کریں۔
اپنے ایک بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہاں دیکھا گیا ہے کہ صاحب ثروت لوگ اپنے بچوں کی شادیوں پرصرف دکھاوے کیلئے کروڑوں روپے کے اخراجات کرتے ہیں لیکن دوسری طرف معاشرے میں ایسے لو گ بھی ہیں جنہیں پیٹ بھر کر دو وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ جنہیں خدا کی ذات نے دیا ہے۔ انہیں ضرورخرچ کرنا چاہیے،لیکن اس میں اعتدال پسندی سے کام لیناچاہیے اور اس دولت کو غریبوں کو روٹی کھلانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔





































