
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف شوبز سٹارمتھیرا نے مشہور شوبز شخصیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹی وی شو کے دوران شوبز کی
مشہور شخصیات جن میں مہوش حیات، شہروز سبزواری، وقار ذکا اور عامر لیاقت کے بارے میں سوال کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے ان تمام شخصیات کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
متھیرا سے جب شہروز سبزواری کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت باتونی شخصیت کے مالک ہیں بہت باتیں کرتے ہیں، لیکن شہروز ایک بہت اچھے اداکار ہیں، متھیرا نے کہا کہ ہم بوڑھے بھی ہو جائیں گے تب بھی وہ بچے کی طرح باتیں کرتے نظر آئیں گے اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید جواں نظر آرہیں ہیں۔
وقار ذکا کے بارے متھیرا کا کہنا تھا کہ میں ان سے اپنے بھائی کی طرح بہت محبت کرتی ہوں،عامر لیاقت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں کافی میمز بنائی جاتی ہیں۔جبکہ مہوش حیات کے بارے میں متھیرا نے کہا ہے وہ بہت اچھی ہیں اور ان میں بہت عاجزی پائی جاتی ہے۔





































