
لاہور(شوبز ڈیسک) فلم اسٹار رےشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے جدوجہد کے ساتھ ساتھ دعاﺅں کی بھی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کرنا ہوگا۔ ریشم نے کہا کہ گوکہ چند سالوں سے پاکستان میں اچھی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں مگر فلموں میں یکسانیت اور ایک ہی چہرے دیکھ کر عوام سینما گھروں کا کم رخ کررہے ہیں۔ ریشم نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں البتہ جب بھی کوئی پسند آئے گا تو سب کو بتا کر شادی کروں گی۔





































