
کراچی( شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان اپنی ساتھی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی سے متاثر ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان کی حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ ماہرہ نے عائزہ خان کی تعریف کی ہے۔اداکارہ نے عائزہ خان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ماشااللہ کا کمنٹ کیا اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں،تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں،عائزہ خان کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس دیئے جارہے ہیں۔





































