
کراچی ( شوبز ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے اپنے بیٹے مزمل کو سالگرہ پر خاص نصیحت کی ہے۔ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو
شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بڑے بیٹے مزمل کی سالگرہ کے موقع پر اس کے دوستوں کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، مزمل۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ مزمل بس بڑے ہوگئے ہو اب بریانی اپنے ہاتھ سے کھایا کرو نانی امی کے ہاتھوں سے نہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے اپنے ساتھی اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے 2008 میں شادی کی تھی، اب حرا اور مانی دو بیٹوں، مزمل اور ابراہیم کے والدین ہیں۔مزمل حرا اور مانی کا بڑا بیٹا ہے جس کی پیدائش 2009 میں ہوئی تھی جوکہ اب تیرہ برس کا ہوگیا ہے۔





































