
لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں خوبصورتی کے علاوہ فن کو جاننے والے ہی کامیاب
ہوتے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں عائشہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فنکارانہ صلاحیتیں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا۔
عائشہ عمر نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ سفارش یا گروہ بندی کے ذریعے ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتی۔ عائشہ نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے۔





































