
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا
ہے،عتیقہ اوڈھو نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ پر اْن کے مداحوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ کی کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔





































