
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مریم انصاری اپنے سسر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کی گرویدہ ہوگئیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم انصاری کو ان کے سسر معین خان کے بارے میں کچھ کہنے کو کہا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ محبت کرنے والے دنیا کے سب سے اچھے سسر ہیں، وہ ہمیشہ ہماری ہر ضد پوری کرتے ہیں جو نہیں کرنی چاہئیں، کبھی کبھار ہم ان سے کچھ زیادہ کی ہی خواہش کرلیتے ہیں، لیکن وہ ہماری خوشی کے لیے کبھی کسی چیز کو منع نہیں کرتے۔
اداکارہ مریم انصاری نے بتایا کہ معین خان ہمیں ہر اتوار کو ڈنر پر لے کر جاتے ہیں۔ پروگرام کے دوران علی انصاری نے یہ بھی بتایا کہ معین خان بہت اچھا باربی کیو بناتے ہیں، اس پر مریم نے بھی کہا کہ جھینگے میرے پسندیدہ ہیں، وہ ہمیشہ بہت زیادہ بناتے ہیں اور پھر ہمیں لازمی کھلانے کی ضد کرتے ہیں۔





































