کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی نے احد سے علیحدگی کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی ہے،حال ہی میں سجل علی نے
صارف کے ایک کمنٹ کے جواب میں ایسی تمام خبروں کی تردید کی۔ سجل کی ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا کہ کبھی دور نہ ہوں آپ دونوں، ہم سب کی یہی دعا ہے، چاہے وہ ڈرامہ ہو یا اصل زندگی۔
جواب میں سجل نے لکھا کہ ہم کبھی جدا نہیں ہوں گے، انشا اللہ۔ واضح رہے گزشتہ دنوں سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں احد کی عدم موجودگی نے سجل کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔