لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان معروف فلم رائٹر اور اداکارہ زویا ناصر کے والد ناصر ادیب کی شاگرد بن گئیں۔
اداکارہ زویا ناصر نے انسٹاگرام پر ماہرہ خان اور اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو کسی اسکرپٹ پر غور کرتے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ماہرہ میرے والد سے پنجابی کی کلاسز لے رہی ہیں،زویا نے یہ بتایا کہ ابو جان مکھو(ماہرہ) کی پنجابی سمجھنے میں مدد کر رہے ہیں۔
زویا ناصر کے مطابق ماہرہ لیجنڈ آف مولا جٹ کی ڈبنگ کے لیے ناصر ادیب سے پنجابی سیکھ رہی ہیں۔ یاد رہے مولا جٹ اور اسی جیسی 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز ناصر ادیب کو حاصل ہے۔