
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کا کہنا ہے کہ ان کوماضی میں اپنے پربےحد تنقید کا سامنا رہا لیکن انہوں
نے کبھی ان کو دل پر نہیں لیا۔اپنے ایک تازہ انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان پر بعض اوقات ایسے ایسے الزامات عائدکیے گئے کہ وہ اخبارات ورسائل میں ان کو پڑھ کر حیران رہ جاتی تھیں اور انہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ ان کی صفائی دینے کا کوئی فائدہ نہ ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ان پر منشیات کے استعمال کا بھی الزام لگایا گیا میں ان الزامات عائد کرنے والوں کو کیا بتاتی کہ ان کو صرف موسیقی کا نشہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔





































