
لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ثناء نےکہا ہے کہ راتوں رات شہرت کسی ایک کے حصےمیں آتی ہے،محنت،لگن اور سچا جذبہ کسی بھی انسان کو اس
کی منزل مقصود تک لے جاتاہے،بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے شوبز کے شیڈول کو مرتب کرتی ہوں۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں نئے آنے والے اچھا کام کررہے ہیں اور میں انہیں سینئر ہونے کے ناطے تاکیدکروں گی کہ آگے جانے کے لئے شارٹ کٹ کی بجائے مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں اور اس طرح حاصل کی جانے والی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے۔ ثناء نے مزید کہا کہ مجھے فلمسٹارثناء بننے میں کئی سال لگ گئے اور خدا کا شکرہے کہ میں آج اپنے کیرئیر کے عروج پر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم اورتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شوبزکا شیڈول مرتب کرتی ہوں۔





































