
لاہور(شوبز ڈیسک) لالی ووڈ کی صف اول کی فلم اسٹار کا اعزاز پانےوالی صائمہ نورنےمداحوں کو اپنی تعلیم کے حوالے سے بتا کر حیران کردیا۔
اداکار ہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اپنی تعلیم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب دیا۔انہوں نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایک بار گئی تھی اسکول خوشی خوشی، نرسری میں مار پڑی اس کے بعد کبھی اسکول کا منہ نہیں دیکھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہ سچی بات ہے، ہم اس وقت نرسری کو کچی کہتے تھے، کچی اور پکی۔





































