
لاہور(شوبز ڈیسک)نامورگلوکارشبنم مجید نےکہا ہےکہ گلوکاری نے مجھےجتنی عزت اور شہرت دی ہے میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے اس کا
قرض اتارنا چاہتی ہوں۔
شبنم مجید نے کہا کہ اب نئے ٹرینڈ متعارف ہو رہے ہیں اور لوگ سوشل میڈیا پر منتقل ہو رہے ہیں اس لئے سب کو اس کی پیروی کرنا پڑے گی۔
خصوصی بات چیت میں گلوکارہ نے کہا کہ ہر دور میں تبدیلی آتی ہے لیکن ہر دور کا اپنا لطف ہے، بہت سی نئی ماڈل کی جدید گاڑیاں آتی ہیں لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں وسائل ہونے کے باوجود اپنی پسند کی پرانی گاڑیوں کو انتہائی محبت سے سنبھال کر رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دور کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے فن گائیکی سے بڑا لگاؤ ہے اور اس نے مجھے جتنی عزت اور شہرت دی ہے اس کا مجھ پر قرض ہے، میں نئے آنے والوں کی رہنمائی کر کے اور اس فن سے آگاہی دے کر اپنا قرض اتارنا چاہتی ہوں۔





































