
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ بہادری حوصلے کا نام ہے کہ آپ کا حوصلہ کتنا بڑا ہے، دین داری کا تعلق صرف داڑھی اور کسی خاص
حلیے سے نہیں ہے،ایک اچھا اور شریف مرد کبھی بھی عورت کے سامنے طاقت نہیں دکھاتا۔
اپنے ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے کہا کہ بہت سے سکالرز ہیں جو کلین شیو ہیں لیکن وہ اتنی خوبصورت باتیں کر تے ہیں جو دل میں اتر جاتی ہیں،ظاہری رتبہ جو سنت کے مطابق ہو تو میں اس کی بہت عزت کرتی ہوں۔ اگر انسان اندر سے حقیقی معنوں میں دیندار ہو اور اس کا ظاہری حلیہ بھی ویسا ہی ہو تو یہ تو سونے پر سہاگا ہے۔





































