
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی اور احد رضا میرکی علیحدگی کی خبروں کے بعد اب احد کی والدہ ثمرہ رضا میر کی چیٹ کا اسکرین شاٹ منظرِ عام
پر آیا ہے۔
حال ہی میں احد رضا میر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں اداکار کی والدہ ثمرہ رضا
کی چیٹ کا اسکرین شاٹ موجود تھا۔ چ
یٹ میں انہوں نے طلاق کی خبروں سے متعلق لکھا تھا کہ”آپ ان دونوں کے لیےدعا کرو، آپ کی محبت کا شکریہ“۔مذکورہ پوسٹ پر اکاآنٹ نے سجل علی اور احد رضا میر سمیت ثمرہ رضا کو بھی ٹیگ کیا۔
وائرل اسکرین شاٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد دونوں میں اختلافات ختم ہوجائیں۔





































