
کراچی(شوبز ڈیسک) گلوکارہ، موسیقار اور نغمہ نگار نتاشا نورانی نے کمپیوٹر انجینئر و لکھاری زریک احمد سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
گلوکارہ نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
شادی کے موقع پر نتاشا نورانی نے روایتی سرخ اور گلابی رنگت کے لباس کا انتخاب کیا گیا جب کہ ان کے شریک حیات زریک احمد نے سیاہ اور سفید رنگ کا سوٹ پہنا۔ گلوکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔
نتاشا نورانی کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے پر شوبز اور میوزک سے وابستہ شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





































