
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ میری توجہ مکمل طور پر اپنے کیریئر کی طرف ہے‘ ڈرامہ میری پہلی ترجیح ہے۔ ایک انٹرویو
میں ماورا حسین نے کہا کہ اس وقت مختلف پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں جو جلد ہی منظر عام پر آجائیں گے۔
ایک سوال پر ماورا حسین نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے لاکھوں چاہنے والے مداح ہیں جس کا ثبوت ان کا سوشل میڈیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی مداخلت کو پسند نہیں کرتی یہ آزاد دنیا ہے جسے جو کرنا ہے یا کہنا ہے وہ اس کیلئے آزاد ہے۔
ماورا حسین نے کہا کہ ڈرامہ اور فلم میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ممکن نہیں ہے، لیکن چونکہ انہوں نے اپنے کام کا آغاز ہی ڈرامے سے کیا تھا اس وجہ سے وہ ڈرامہ کبھی نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا میرا کام بطور ایک اداکار لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے اور وہ میں کرتی رہوں گی چاہے۔





































