
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بتادیا۔نجی ٹی وی پروگرام
میں صبا قمر نے اپنی شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں بتایا۔
صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی ،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ شادی۔اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔
اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی اچھا آدمی ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے، صبا قمر نے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے۔ ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔





































