
کراچی( شوبز ڈیسک ) متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا کہ عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔
گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگائے جس کی عامر لیاقت نےتردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر الزامات بھی لگائے۔
اداکارہ متھیرا نے اس معاملے پر عامر لیاقت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔متھیرا نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا سچ کہوں تو یہ افسوسناک ہے۔ ہاں بعض اوقات عورتیں بھی بری ہوسکتی ہیں۔
۔





































